16 March 2018 - 10:10
News ID: 435352
فونت
امام بارگاہ کے متولی کے مطابق عشاء کی نماز کے بعد رات گئے شرپسندوں نے کلاچی کے امام بارگاہ نمبر ۳ پر حملہ کرکے امام بارگاہ میں توڑبھوڑ کی اور امام بارگاہ میں نصب علم حضرت عباس کو اُتار کر آگ لگا دی۔
تکفیری شر پسندوں کا حملہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں امام بارگاہ نمبر 3 پر تکفیری شرپسندوں نے مسلح حملہ کیا ہے۔ شرپسندوں نے اس حملے میں امام بارگاہ کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ علم پاک کی بیحرمتی کی اور جاتے جاتے علم اتار کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

امام بارگاہ کے متولی کے مطابق عشاء کی نماز کے بعد رات گئے شرپسندوں نے کلاچی کے امام بارگاہ نمبر 3 پر حملہ کرکے امام بارگاہ میں توڑبھوڑ کی اور امام بارگاہ میں نصب علم حضرت عباس کو اُتار کر آگ لگا دی۔ متولی اور علاقے مکینوں نے پولیس اسٹیشن میں مذکورہ حملے کیخلاف درخواست دی ہے جبکہ علاقہ پولیس کی جانب سے تاحال حملے کی باقاعدہ ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬