27 March 2018 - 20:53
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435427
فونت
عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر :
جاسم البزونی نے کہا کہ عراقی سیکورٹی فورس نے داعش کے تین خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے بعد ان پراپنا کنٹرول کرلیا ہے۔
داعشی دہشتگرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر جاسم البزونی نے بتایا کہ فوج کے تعاون سے داعش کے خلاف یہ خصوصی آپریشن، شمالی صوبوں نینوا اور صلاح الدین میں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران داعش کے تین خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا جہاں سے بڑی مقدار میں ہلکے اور بھاری ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔

البزونی کے مطابق آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں چودہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دس کو گرفتار کرلیا گیا۔

عراق کے تمام شہروں کی دہشت گردوں کے قبضے سے آزادی کے بعد داعش کے باقی بچے عناصر نے صوبہ صلاح الدین اور نینوا کے درمیان واقع صحرائی علاقوں میں خفیہ ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان اس علاقے میں دو جانب سے کاروائی کر رہی ہے جس کا مقصد شام سے ملنے والے سرحدی علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کردینا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬