03 April 2018 - 11:59
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435472
فونت
قندوز میں افغان ایئر فورس نے طالبان دہشت گرد تنظیم کے ٹریننگ اسکول پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
طالبان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان ایئر فورس نے طالبان دہشت گرد تنظیم کے ٹریننگ اسکول پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغان فضائیہ کے طیاروں نے طالبان کے زیر کنٹرول ضلع دشت ارچی میں واقع ایک ٹریننگ اسکول کو بموں سے نشانہ بنایا، فضائی بمباری کے وقت  اسکول میں ۲۰۰ کے قریب  دہشت گرد  موجود تھے۔

پولیس نے بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  فضائی کارروائی کے وقت اسکول میں طالبان کی کوئٹہ شوریٰ کے رکن ملا بیریانی سمیت کئی دیگر طالبان دہشت گرد موجود تھے۔

حکام نے بمباری کے نتیجے میں اب تک ۲۵  دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں کئی دہشت گردزخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔بعض ذرائع کے مطابق اس حملے میں ۵۰ سے ۶۰ طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬