رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے نیو یارک میں تخفیف اسلحہ کمیشن ۲۰۱۸ کے اجلاس میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جوہری توانائی کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنی ۱۰ رپورٹوں میں اس بات کی تائید کی ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پر مکمل عمل کیا ہے کہا کہ یہ معاہدے یکطرفہ نہیں ہے لہذا معاہدے کے تمام فریقوں کو اس پر عمل در آمد کرنا چاہئیے۔
ایران کے مستقل مندوب نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ کی غیر ذمہ دارانہ اور غلط پالیسی کو واشنگٹن کی جانب سے وعدہ خلافی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کو جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کی اجازت نہ دے۔
غلام علی خوشرو نے تخفیف اسلحہ کے حوالے سے دوہرے معیار کی پالیسی یعنی بعض ممالک کی جانب سے ہتھیاروں کی دوڑ اور نئے ہتھیاروں کی تعمیر کو عالمی امن و صلح کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس قسم کی پالیسی کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔
نیو یارک میں تخفیف اسلحہ سے متعلق سالانہ اجلاس ۳ روز تک جاری رہے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/