10 April 2018 - 16:07
News ID: 435527
فونت
سرگئی لاوروف :
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام کے شہر دوما میں شامی حکومت پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام اشتعال انگیزی ہے۔
سرگئی لاوروف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کے روز اپنے ایک گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روس پہلے ہی شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا دعوی کئے جانے کا امکان ظاہر کر چکا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا کہا کہ شام میں روسی فوجیوں نے بارہا خبردار کیا ہے کہ اشتعال انگیز اقدامات کی تیاری کی جا رہی ہے تاکہ ایک بار پھر شامی حکومت پر عام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کئے جانے کا الزام عائد کیا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ، شام میں طویل مدت موجودگی کی کوشش کر رہا ہے۔ لاوروف نے کہا کہ روس کے خلاف یہ پروپیگنڈہ بھی کیا جا رہا ہے کہ روس، شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی حمایت کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ شام کے شہر دوما میں دہشت گردوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے جانے کے نتیجے میں پچہتّر افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے حامی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام شامی حکومت پر عائد کیا جا رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬