‫‫کیٹیگری‬ :
25 April 2018 - 18:05
News ID: 435696
فونت
سید حسن نصراللہ:
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ شہید صالح الصماد کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے انہیں ایک دلیر اورشجاع رہنما قراردیا
حجت الاسلام سید حسن نصراللہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی کے نام اپنے ایک پیغام میں یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح علی الصماد کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید صالح الصماد ایک شجاع، متوازن اور ذمہ دار رہنما تھے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا کہ شہید صالح الصماد میدان جنگ کے مرد مجاہد اور شہادت کی آرزومند تھے۔

سید حسن نصراللہ نے مرد مجاہد صالح الصماد کی شہادت پر ان کے اہل خانہ، لواحقین، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے اراکین اور یمن کے مظلوم عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کے سبھی چاہنے والوں کے لئے صبر کی دعا کی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬