06 May 2018 - 13:47
News ID: 435830
فونت
ایران میں تعینات قبرص کے سفیر :
آندریاس پ۔کوزوپیس نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو اس معاہدے سے علیحدہ نہ ہونا چاہیئے اور اس کا ایک فریقی فیصلہ قابل قبول نہیں۔
جوہری معاہدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں تعینات قبرص کے سفیر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی ایران اور یورپ کے تعلقات پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے اور اس معاہدہ عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری معاہدہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مفاد میں ہے لہذا یورپی یونین کے اراکین اپنے مشترکہ موقف کے ساتھ اس معاہدے کی حمایت کر رہے ہیں۔

کوزوپیس نے کہا کہ یورپ اس معاہدے پر مشترکہ موقف رکھ کر اس میں ایران کی شمولیت پر اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپ کے درمیان دوسرے معاہدوں کے لئے اعتماد کی بنیاد ہے جو اس کا احترام کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو اس معاہدے سے علیحدہ نہ ہونا چاہیئے اور اس کا ایک فریقی فیصلہ قابل قبول نہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران جوہری معاہدے سے ٹرمپ کی ممکنہ علیحدگی کے باوجود دوسرے فریقین اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬