12 May 2018 - 09:51
News ID: 435896
فونت
غزہ میں فلسطینیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور ۷۳۰ سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعے کے روز ہونے والے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے پر قابض اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہری شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔

عالمی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت خان یونس کے نام سے ہوئی جو آج ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں قابض اسرائیلی فوجیوں کے خلاف نعرے بازی کررہا تھا کہ اسی دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

خیال رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے ہفتہ وار مظاہرے کا سلسلہ 7ویں ہفتے میں داخل ہوچکا ہے، جبکہ اس دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں پچاس سے زائد فلسطینی شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رفتہ رفتہ ان مظاہروں کی شدت میں مزید اضافہ ہورہا ہے، غزہ پٹی میں دو تہائی سے زائد فلسطینی مہاجرین موجود ہیں، جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واپس لوٹنے کے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی قبضے اور مقامی افراد کو بے دخل کرنے کے 70 سال پورے ہونے کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور 15 مئی کو وسیع پیمانے پرسرحدی باڑ کےساتھ احتجاج کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ /۹۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬