30 May 2018 - 15:13
News ID: 436100
فونت
اسحاق جہانگیری:
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ امریکا موجودہ صورتحال میں ایران پر ہرممکن طریقے سے اقتصادی دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سعودی اور صیہونی اتحاد اسحاق جہانگیری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے پورے ایران کے صوبائی گورنروں کے اجلاس سے خطاب میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دھمکیوں کو مواقع میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، کہا کہ ایران پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بہت زیادہ تجربات کا حامل ہے اور اس نے اب تک عائد کی گئی پابندیوں کا بخوبی مقابلہ کیا ہے-

انہوں نے امریکا کی ایران مخالف پالیسیوں کی حمایت میں سعودیوں  اور صیہونیوں کے منحوس اتحاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منحوس اتحاد اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے لئے تشکیل پایا ہے تاکہ وہ علاقے میں ایران کے اثر و رسوخ کو کم کر سکے-

ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی، مشرق وسطی جیسے حساس علاقے میں ایک طاقتور ایران کو   برداشت نہیں کر سکتے اوران کا پہلا مقصد ایران کو نقصان پہنچانا ہے-

انہوں نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا علاقے کی چند ایک حکومتوں کے ساتھ خود ہی عالمی سطح پر الگ تھلگ پڑ گیا ہے اس کے مقابلے میں یورپی یونین روس اور چین ایٹمی معاہدے کے دفاع میں کھڑے ہوئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬