رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللہ نے غزہ میں ناجائز صہیونی ریاست کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی جارحیت کے خلاف فلسطینی گروہوں کی جوابی کاروائی کو سراہا۔
حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ ہم صہیونی جارحیت کے خلاف فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کی بہادری اور موثر جوابی کاروائی کو سراہتے ہیں۔
بیان کے مطابق، اس جوابی کاروائی سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ صہیونی دشمنوں کے خلاف صرف مزاحمتی عمل ہی کامیاب ہوسکتا ہے۔
حزب اللہ نے مزید کہا کہ صہیونی سازشوں اور فلسطین کے خلاف تمام خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے مزاحمتی عمل ناگزیر ہے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی قبوضے کے خلاف تمام فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔
حزب اللہ نے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کا ساتھ دیں اور اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/