رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں امریکہ اور اس کے اتحاد پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی سرپرستی ميں قائم اتحاد نے شام کے شہر الرقہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے داعش کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ اور عام شہریوں کو اپنے حملوں سے بچانے کے لئے امیرکہ نے کوئی اقدام انجام نہیں دیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکہ نے شام کے شہر الرقہ میں 4 جگہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 112 افراد سے تحقیقات اور زمینی حقائق کے بعد پتہ چلا ہے کہ امریکہ نے الرقہ شہر میں 42 جگہ بمباری کی اور بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/