رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائند کے مطابق لندن میں ہونے والے اس مظاہرے کے شرکا نے برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے دارالعوام کی عمارت کی تک مارچ کیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد اسرائیل، زندہ باد فلسطین اور غاصبانہ قبضہ ختم کرو جیسے نعرے بھی لگائے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یہ مظاہرے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب اسرائیلی حکومت کا وزیر اعظم بن یامین نیتن یاھو جمعرات کو سرکاری دورے پر لندن پہنچنے والا ہے۔دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی سیکڑوں افراد نے اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور اسرائیلی فوجی کے ہاتھوں شہید ہونے والی نوجوان فلسطینی نرس کی تصاویر اٹھا رکھیں تھیں۔مظاہرین اسرائیل کے وزیر اعظم کے دورہ پیرس کے خلاف نعرے لگار رہے تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰