27 June 2018 - 14:03
News ID: 436406
فونت
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ ایران کے شہر میر جاوہ سے در اندازی کرنے والے تکفیری دہشتگردوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیراور منگل کی درمیانی رات ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کےسرحدی علاقے میرجاوہ سے تکفیری دہشتگرد در اندازی کرنے کی کوششس کر رہے تھے لیکن وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے ۔

سپاہ پاسداران کا کہنا ہے کہ اس دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کئی تکفیری دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی اور کئی دیگر پاکستان کی جانب فرار کر گئے۔ اس جھڑپ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کا ایک جوان اور عوامی رضاکار فورس بسیج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬