07 July 2018 - 14:10
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436522
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ سال پارلیمنٹ اور بانی انقلاب اسلامی کے روضے پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گروہ داعش کے آٹھ آلہ کاروں کو پھانسی دی گئی.
پھانسی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشتگرد گروہ داعش کے ان 8 دہشتگردوں کا اسلامی اور ریاستی قوانین کے تحت ٹرائل کیا گیا جس کے بعد انھیں سزائے موت سنائی گئی.پھانسی ملنے والے دہشتگرد تہران کے حملوں میں ملوث دہشتگردوں کے براہ راست سہولت کار تھے جنہوں نے ان سفاکانہ کارروائیوں میں کئی افراد کو شہید اور زخمی کیاتھا.

گزشتہ سال جون کے مہینے میں تہران میں ہونے والے حملوں کے بعد دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی فوری طور پر سراغ لگانے کے بعد حساس اداروں نے انھیں گرفتار کیا جس کے بعد انھیں عدالت کے سپرد کردیا گیا.

واضح رہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں 7 جون 2017 کو پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر ایک ہی وقت دہشتگردانہ حملے کئے گئے تھے جن کے نتیجے میں 17 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے. /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬