31 July 2018 - 19:11
News ID: 436744
فونت
مقبوضہ فلسطین میں تعینات روس کے سفیر :
اناتولی وکٹر اوف نے کہا کہ شام سے ایرانی اہلکاروں اور اس کے اتحادیوں کے انخلا سے متعلق صہیونی وزیراعظم کا بار بار مطالبہ بلاجواز ہے۔
اناتولی وکٹر اوف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں تعینات روس کے سفیر اناتولی وکٹر اوف نے صہیونی چینل 10 کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو شام سے نکلنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور اس حوالے سے صہیونی وزیراعظم کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام سے ایرانی اہلکاروں اور اس کے اتحادیوں کے انخلا سے متعلق صہیونی وزیراعظم کا بار بار مطالبہ بلاجواز ہے۔

روسی سفیر نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مشترکہ کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے لہذا اس کے خلاف صہیونیوں کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬