24 August 2018 - 21:39
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436957
فونت
پاکستان کے ذرائع ابلاغ نے حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا جس میں کشمیر کا بھی ذکر ہے خیر مقدم کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حاجیوں کے نام اپنے پیغام میں فرمایا تھا کہ امت اسلامیہ  شام، عراق، فلسطین، افغانستان، یمن، بحرین، لیبیا، پاکستان، کشمیر اور میانمار سمیت دیگر علاقوں میں مظلوموں کو اپنی دعا میں فراموش نہ کریں اور اللہ سے دعا کریں کہ امریکا اور دیگر سامراجی طاقتوں کے ہاتھ منقطع ہوجائیں۔

پاکستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اس پیغام کو نشر کر کے لکھا ہے کہ رہبرانقلاب اسلامی نے ایک بار پھر اپنے پیغام میں کشمیر کو یاد کیا۔ پاکستان کے اردو روزنامہ جنگ اور دنیا نیوز نے بھی اپنے ادارئے میں لکھا ہے کہ رہبرانقلاب اسلامی نے حاجیوں کے نام اپنے پیغام میں ان سے فرمایا ہے کہ وہ دنیا کے مظلوموں منجملہ کشمیر کے مظلوم کے عوام کے لئے دعا کریں۔

کشمیر میڈیا سروس نے بھی خبردی ہے کہ رہبرانقلاب اسلامی نے خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ مغرب کی شیطانی چالوں سے ہوشیار رہیں جو مسلمانوں کو آپس میں لڑوا رہاہے اور حج ایک بہترین موقع ہے کہ مسلمان اس سلسلے میں آگاہی حاصل کرکے سامراجی طاقتوں کو مسترد کریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬