رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم انقلابی کونسل کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے پر افسوس کرتے ہوئے زلزلہ زدگان کی مدد کی اپیل کی ہے۔
الحوثی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس ملک میں زلزلہ اور سونامی کے باعث تقریبا 1000 افراد مارے جا چکے ہیں۔
میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کہتا ہوں کہ جتنا بجٹ آپ نے یمن کے خلاف جنگ کیلئے رکھا ہوا ہے اور اس میں سے ایک دن کا خرچہ انڈونیشیا کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے مختص کر دیں۔
محمد علی الحوثی نے انڈونیشیا کے عوام کو اس حادثہ پر تسلیت پیش کی اور مزید کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اس علاقے میں ریسکیو آپریشن کامیاب ہو اور زندہ بچ جانے والوں کو جلد از جلد فوری مدد فراہم کی جا سکے۔
محمد علی الحوثی نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک دن کی جنگ کا خرچہ انڈونیشیا کے عوام پر خرچ کریں۔/۹۸۸/ن۹۴۰/