15 October 2018 - 10:07
News ID: 437403
فونت
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین:
حوزه علمیہ مازندران کے استاد نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہمیشہ علماء اور حوزہ علمیہ کا اسلامی معاشرے میں دینی ماحول اور اسلامی ثقافت پیدا کرنے میں اہم کردار رہا ہے کہا: خالص اسلام، قران کریم اور معارف اهل بیت(ع) کی حفاظت و پاسداری ہمیشہ حوزہ علمیہ کے دوش پر رہی ہے ۔
حجت الاسلام جعفر طبرسی

 رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر ساری مازندران سے رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام جعفر طبرسی نے طلاب کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی میں معاشرے میں حوزہ علمیہ کے کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: معاشرہ میں دین اسلام اور معارف اهل بیت(ع) کی ترویج کی ذمہ داری حوزہ علمیہ دوش پر ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عصر غیبت میں بزرگ علمائے دین اور حوزات علمیہ نے دشمن کے ہاتھوں دین اسلام کو تحریف ہونے سے بچایا کہا: فقھاء اور مراجع کرام نے معارف دین کے تحفظ اور اس کی توسیع میں بہت زحمتیں اٹھائیں ہیں ۔

حجت الاسلام طبرسی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پوری تاریخ میں دین اسلام کا تحفظ حوزہ علمیہ کے اہم اقدامات ہیں کہا: معارف دین اور اہل بیت علیھم السلام کی ترویج و توسیع کے ساتھ ساتھ مختلف زمانے میں ماہرین اور ممتازین کی تربیت بھی حوزہ علمیہ کی فعالیت کا حصہ ہے ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہمیشہ علماء اور حوزہ علمیہ کا اسلامی معاشرے میں دینی ماحول اور اسلامی ثقافت پیدا کرنے میں اہم کردار رہا ہے کہا: خالص اسلام ، قران کریم اور معارف اهل بیت(ع) کی حفاظت و پاسداری ہمیشہ حوزہ علمیہ کے دوش پر رہی ہے ۔

حجت الاسلام طبرسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پوری تاریخ میں حوزہ علمیہ ، دشمن کے فتنے اور انحرافات کے مقابل سیسہ پلائی ہوئی دیوار اور شکست نہ کھانے والے قلعے رہے ہیں کہا: علمائے دین نے بصیرت اور انحرافات سے لوگوں کو باخبر کر کے دنیا کے سامنے اسلام کا چہرہ بگڑنے سے بچا لیا ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ علماء کے نفوذ نے سماج کے دینی اور اخلاقی اقداروں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے کہا: عصر حاضر میں بھی معاشرہ کی دینی اور ثقافتی رہنمائی ، حوزہ علمیہ کی اہم ترین ذمہ داریاں ہیں ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬