01 November 2018 - 14:51
News ID: 437543
فونت
ٹرمپ:
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس میں ان کو دھوکہ دیئے جانے کے بجائے خود سعودیوں نے دھوکہ کھایا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیوں نے مخالف صحافی جمال خاشقجی قتل کیس میں انھیں دھوکہ دینے کے بجائے خود دھوکہ کھایا ہے اور اب یہ دیکھنا ہو گا کہ معاملہ کہاں تک پہنچتا ہے۔سی این این کے مطابق ٹرمپ، اپنے اس بیان کے باجود خاشقجی قتل کیس کے نتائج سے کافی برہم ہیں اور وہ اس بات کا احساس کر رہے ہیں کہ سعودیوں نے ان کے ساتھ خیانت کی ہے۔خاشقجی قتل کیس میں امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے داماد جریڈ کوشنر کی پوزیشن بھی کمزور ہوئی ہے جس کی بنا پر وہ برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ جمال خاشقجی قتل کیس کے بارے میں سعودی حکام کی جانب سے طرح طرح کے بیانات دیئے جاتے رہے ہیں جبکہ ان کی لاش کا بھی پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬