شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ ساجد نقوی نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ان کی ملک و قوم اور اتحاد اُمت کیلئے خدمات نمایاں ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی نے کہا امن و امان کی بگڑتی صورتحال افسوسناک ہے حکومت عوامی تحفظ یقینی بنائے۔
خیال رہے کہ ایک بار پھر مملکت خدا داد کے ازلی دشمن ملک کو خاک وخون میں غلطاں کرنے کے لئے کمر بستہ ہوگئے ہیں۔ تمام سیاسی اور سماجی شخصیات نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ /۹۸۸/ن ۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے