رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی علما کونسل کے جاری کردہ ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض علما مذہبی اصولوں اور قوانین کی ظالم حکومت کی منشا کے مطابق تشریح کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جمال خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے بھی بعض علما کی جانب سے ایسے بیانات جاری کیے جارہے ہیں جن میں اندرونی اور بیرون ملک مقیم وطن کا درد رکھنے والے حکومت مخالفین کے خلاف کاروائیوں کو جواز فراہم کیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مسجدالحرام کے چاپلوس پیش امام عبدالرحمان سدیس نے اپنی ایک تقریر میں کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کے ذریعے بن سلمان کو سعودی عوام کو متحد کرنے اور انہیں دیرینہ خوابوں کی تکمیل کے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا-
قابل ذکر ہے کہ ظلم کے خلاف جدو جہد کرنے والے گروپ کے طور پر اپنا تعارف کرانے والی سعودی علما کونسل نے اس سے پہلے جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰