03 November 2018 - 23:24
News ID: 437557
فونت
ایمنسٹی انٹرنیشل:
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس نے آل سعود حکومت کے بارے میں مغرب کی منافقت کو برملا کردیا ہے۔
جمال خاشقجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترجمان غیاث الجندی نے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل سے اپنے انٹرویو میں کہا کہ دنیا میں بہت سے لوگ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات اور خاص طور پر محمد بن سلمان کی موجودگی میں انسانی حقوق کو جس طرح سے پامال کیا جارہا ہے اس سے آگاہ ہیں لیکن ریاض کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدوں اور سرمایہ کاری کی وجہ سے ان مسائل پر خاموشی اختیار کرتے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترجمان نے کہا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے وحشیانہ قتل نے اس نفاق آمیز سکوت کے خفیہ پہلوؤں کو اجاگرکردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا اور یورپی ملکوں کے لئے سخت آزمائش ہے کیونکہ یہ بہیمانہ قتل کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس پر خاموشی اختیار کی جائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬