03 November 2018 - 23:41
News ID: 437560
فونت
آغا سید حسن موسوی ’’این آئی اے‘‘ آفس ہمہامہ پہنچے، جہاں ان سے کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی گئی۔ پوچھ تاچھ کے بعد قریب بارہ بجے انہیں واپس جانے کی اجازت دی گئی۔
سید حسن موسوی المصطفوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھندوستان کی قومی تحقیقاتی ایجنسی ’’این آئی اے‘‘ نے کئی گھنٹوں تک سینئر مزاحمتی رہنما آغا سید حسن موسوی سے پوچھ تاچھ کی، جس کے دوران بڈگام قصبے میں مکمل ہڑتال رہی۔

این آئی اے نے آغا سید حسن کو ہمہامہ میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔ آغا سید حسن موسوی ’’این آئی اے‘‘ آفس ہمہامہ پہنچے، جہاں ان سے کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی گئی۔ پوچھ تاچھ کے بعد قریب بارہ بجے انہیں واپس جانے کی اجازت دی گئی۔

اس دوران بڈگام قصبے اور کچھ دیگر علاقوں میں احتجاج کے طور پر ہڑتال رہی۔ انجمن شرعی شعیان کے مطابق بڈگام، ماگام، زڈی بل، سمبل اندرکوٹ سعدہ کدل میں ہڑتال رہی۔

دریں اثناء این آئی اے کی درخواست پر دہلی کی خصوصی عدالت نے لشکر طیبہ سربراہ حافظ محمد سعید اور حزب المجاہدین سربراہ سید صلاح الدین کے خلاف جموں و کشمیر میں دہشتگردانہ فنڈنگ کے معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے۔

این آئی اے کے ترجمان کے مطابق پٹیالہ ہاؤس میں واقع خصوصی عدالت نے جمعرات کو ان دونوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے۔ این آئی اے نے اس معاملے میں ان دونوں کے ساتھ بارہ لوگوں کے خلاف گزشتہ جنوری میں چارج شیٹ دائر کی تھی ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬