جنگ بندی کی تمام تر کوششوں کے باوجود سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ پر بمباری کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے پیر کی رات الحدیدہ کے مختلف شہروں پر دس بار حملے کیے۔
یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب گزشتہ چند روز کے دوران سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن میں جنگ روکنے کا پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے شمال مشرقی صنعا کے علاقے فرضہ میں سعودی فوجی اتحاد کے ایک ٹھکانے کو بدر میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں سعودی اتحاد میں شامل درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی اور اماراتی فوجی اتحاد نے تیرہ جون سے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ اور اس کی بندرگاہ پر وسیع شروع کیے تھے جس کا مقصد یمن میں انسانی امداد پہنچانے کا واحد راستہ بھی بند کرنا تھا۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے