رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے انسداد دہشتگردی کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا مقصد علاقائی ممالک کو نقصان پہنچانا ہے لہذا اس لعنت کے خلاف مقابلہ کرنا ہوگا.انہوں نے مغوی ایرانی بارڈر گارڈز سے متعلق کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حکومت پاکستان یرغمال بنائے جانے والے باقی 7 ایرانی اہلکاروں کو فوری طور پر بازیاب کرائے گی.
اس ملاقات میں ایران کے اسپیکر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ ملے گا.انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں۔
اس موقع پر پاکستانی اسپیکر نے 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس کی میزبانی پر حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چابہار میں حالیہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی.اسد قیصر نے کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے دوست، مسلمان اور ہمسایہ ممالک ہیں اور ہمیں ایران کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے.
واضح رہے کہ ایران کی میزبانی میں منعقد ہونے والی دوسری اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں. /۹۸۸/ ن۹۴۰