31 December 2018 - 12:41
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439015
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ پر ۴۰ سال سے ایران کا قرضہ ہے جو اس نے ابھی تک ادا نہیں کیا ہے لیکن برطانیہ کے پاس جلد از جلد ایرانی عوام کا قرض ادا کرنے کے علاوہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
محمد جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اخبار ھمشہری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ایران کے 450 ملین پونڈ کا مقروض ہے اور ایرانی اور برطانوی حکام کے مابین اس کی ادائیگی کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ کیس اب عدالت میں ہے اور ایران کو بہتر نتائج کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ پر ایران نے 1974 اور 1976 میں  1500 چیفٹن ٹینکChieftain tank اور 250 بکتر بند گآڑیوں کی خریداری کا معاملہ 450 ملین پونڈ میں کیا تھا جو مغرب کی ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے عملی نہ ہو سکا۔

ھیگ کی عدالت نے برطانیہ کو رقم کی واپسی اور خسارہ دینے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬