28 January 2019 - 12:39
News ID: 439627
فونت
لندن اسلامی مرکز کے تعاون سے انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر مذہب اور موجودہ دنیا کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا جارہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لندن میں اسلامی مرکز کے مطابق انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کے حوالے سے اتوار دس فروری کو

« دین اور عصر حاضر» کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

اس سیمینار میں مذہب اور اجتماعی امور جیسے (عدالت اجتماعی، اجتماعی سرگرمی، فلاحی امور)، دین اور رهبری (مرجعیت و مذہبی رھبری)، دین و روحانیت؛ دین و ثقافت ( اسلامی تشخص، اسلام اور دیگر مذاہب) اور دین و تعلیم (دینی تعلیم اور سیکولرزم، بحران) جیسے موضوعات پر مقالے پیش ہوں گے۔

اسلامی مرکز لندن سال ۱۹۹۸ کو عید بعثت کے موقع پر قایم کیا گیا تھا جسکی افتتاحی تقریب میں برطانیہ اور ایران کی اہم مذہبی شخصیات شریک تھیں۔

لندن اسلامی مرکز عبادت کی بجا آوری، معارف اسلامی کی ترویج، نسل نو کی تربیت ، ثقافتی و مذہبی تقریبات کے انعقاد اور اجتماعی امور میں خاندان کی تقویت کے لیے قایم کیا گیا ہے۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬