18 February 2019 - 23:08
News ID: 439791
فونت
ایران کے سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے حالیہ واقعے میں ملوث متعدد عناصر کو گرفتار کر لیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکورٹی فورس نے زاہدان، خاش اور سراوان میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر متعدد شرپسندوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ شرپسند سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بس پر حملے میں ملوث ہیں۔

بیان کے مطابق اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار اور چھے سو کلو گرام دھماکہ خیزمواد برآمد کر لیا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعے میں ملوث دیگر عناصر کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے اور توقع ہے کہ حکومت پاکستان کے تعاون سے اس عمل میں مزید تیزی آئے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل زاہدان ۔ خاش ہائی وے پر ایک فوجی بس پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ستائیس اہلکار شہید اور تیرہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬