18 February 2019 - 23:19
News ID: 439793
فونت
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے میڈیا سیکریٹری :
چند ٹکوں کے لالچ میں قومی عزت و آبرو کو خاک میں ملاتے ہوئے ذلت آمیز خوشامد نہایت افسوسناک ہے بدنام زمانہ، سفاک اور عیاش شخص کی پاک سرزمین پر آمد ہرگز نیک شگون نہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے میڈیا سیکرٹری نصرت علی شاہانی نے سعودی شہزادے بن سلمان کی پاکستان کی سرزمین پر آمد کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت خارجہ پالیسی میں قومی وقار اور خودداری کو ترجیح دے۔

بن سلمان جیسے بدنام زمانہ، سفاک اور عیاش شخص کی پاک سرزمین پر آمد ہرگز نیک شگون نہیں۔

وزیراعظم حجاز کی مقدس سرزمین کے حکمرانوں کو حرمین کی پاسبانی کے تقاضے پورے کرنے کیلئے متوجہ کریں، جس کا اولین تقاضا امت مسلمہ کے مفادات کا تحفظ، اسلامی ممالک سے دوستی اور امریکہ و اسرائیل سے بیزاری ہے، لیکن افسوس کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وحی قرآن کی سرزمین پر تعلیمات قرآن کی نفی کی جا رہی ہے۔ رسول اللہ، اہلبیت و اصحاب کی قربانیاں کسی خاندان کی موروثی شہنشاہیت کیلئے نہ تھیں۔ حتیٰ کہ اس مقدس سرزمین کو ان ذوات مقدسہ سے منسوب کرنے کی بجائے آل سعود کے نام سے منسوب کرکے نام سعودی عرب رکھا گیا۔ اہلبیت عظام علیہم السلام، ازواج مطہرات اور صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے مزارات منہدم کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو یمن کے مظلوم مسلمانوں پر کئے گئے سعودی مظالم پر احتجاج کرنا چاہیئے تھا۔ حکمران یاد رکھیں! عزت، حکومت، رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ بن سلمان ایک سفاک و بدنام شخص ہے۔ اس کے ہاتھ اپنے ہم وطنوں کے علاوہ یمن کے ہزاروں معصوم بچوں کے خون سے رنگین ہیں۔ چند ٹکوں کے لالچ میں قومی عزت و آبرو کو خاک میں ملاتے ہوئے ذلت آمیز خوشامد نہایت افسوسناک ہے۔

نصرت شاہانی نے کہا کہ فلسطین، کشمیر، روہنگیا کے مسلمانوں کی مدد کی بجائے، نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد کے فقط کلمہ گو مسلمانوں کیخلاف سفاکانہ کارروائیوں پر ہمارے حکمرانوں کو شدید احتجاج کرنا چاہیئے تھا۔ عمران خان اپنے منشور اور دعووں کی پاسداری کریں۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬