18 February 2019 - 23:31
News ID: 439795
فونت
صاحبزادہ ابوالخیر:
جے یو پی نورانی کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں اسرائیل کے حق میں بیان بازی اور اب تعلقات کی بات نشانی ہے کہ یہ سب کچھ ایک پلاننگ کے تحت کیا جا رہا ہے اور آہستہ آہستہ اسرائیل کو تسلیم کرنیکی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اسرائیل سے مشروط تعلقات قائم کرنے کے بیان کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس بیان سے حکومت کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں اور یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ حکومت نے بیرونی دباؤ پر جس طرح اس سے قبل چند فیصلے کئے ہیں، اسی طرح بیرونی دباؤ پر اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ بھی کرنے جا رہی ہے، جو فلسطین کے بارے میں بانی پاکستان کی سوچ اور ان کے قائم کردہ اصولوں کے سراسر منافی ہے، اس اقدام سے نہ صرف آزادی فلسطین کی جدوجہد کو سخت نقصان پہنچے گا، بلکہ آزادی کشمیر کی جدوجہد بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل حکومت کے ایک ممبر نے پارلیمنٹ میں اسرائیل کے حق میں بیان دیا تھا، اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ یہ سب کچھ ایک پلاننگ کے تحت کیا جا رہا ہے اور آہستہ آہستہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، جو پاکستان کے غیور مسلمانوں کو کسی صورت قبول نہیں۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬