امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم تینتالیس افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے اکاون واقعات ریکارڈ پر آئے جن میں مجموعی طور پر سولہ افراد ہلاک اور ستائیس دیگر زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات جنوبی کیرولینا، فلوریڈا، نواڈا، نیویارک اور وسکانسن میں پیش آئے۔
امریکا میں سالانہ ہزاروں افراد گن کلچر کے نتیجے میں ہلاک ہوجاتے ہیں لیکن کانگریس میں اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے اسلحوں کے آزادانہ استعمال کی روک تھام کے لئے اب تک کوئی قانون پاس نہیں ہو سکا۔ /۹۸۸/ ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے