23 March 2019 - 18:57
News ID: 440033
فونت
فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

فلسطین میں غزہ کی پٹی پر ہفتہ وار پُرامن مظاہرے کو سبوتاژ کرنے کے لیے قابض اسرائیلی فوج نے ظلم کی نئی داستان رقم کردی، ظالم فوج نے نہتے فلسطینی نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 نوجوانوں نے موقع پر ہی جام شہادت نوش کی اور ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج آج خالق حقیقی سے جا ملا۔

اسرائیلی فوج کے اسناپر نے مظاہرے میں شامل 22 سالہ فلسطینی نوجوان جہاد منیر ہراہرا کی آنکھوں میں گولیاں ماریں، زیادہ خون بہہ جانے کے باعث نوجوان نے جام شہادت نوش کرلی، اسی طرح 24 سالہ نضال شیطاط بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگئے جب کہ 18 سالہ خالد بھی جام شہادت نوش کرنے والوں میں شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 10 سے زائد فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے, زخمیوں میں سے 2 نوجوانوں کی حالت نازک ہے جب کہ ایک نوجوان کی زخمی ٹانگ کو جسم سے علیحدہ کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی شہری ہر جمعہ کو غزہ کی سرحد پر اپنے گھروں کو واپسی کے عنوان سے احتجاجی مارچ کرتے ہیں، یہ مظاہرے گزشتہ برس مارچ 30 کو یوم ارض کے موقع پر شروع ہوئی اور تاحال اسی شدت سے جاری ہیں تاہم اس دوران 300 سے زائد فلسطینی نوجوان شہید اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬