رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سینیٹروں مارکو روبیو اور باب منذر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ ایٹمی تعلقات پر نظر ثانی کرے۔
باب منذر اور مارکو روبیو نے امریکی وزیر توانائی رک پیری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان جاری ایٹمی تعاون کو شفاف بنائیں۔
امریکی کانگریس نے گزشتہ ماہ کی پہلی تاریخ کو ایک بل کے ذریعے سعودی عرب کو ایٹمی آلات کی فروخت کو کانگریس کی اجازت سے مشروط کردیا تھا۔اٹھائیس مارچ کو امریکی وزیر توانائی نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کو ایٹمی آلات کی فروخت سے متعلق چھے لائسنس جاری کردیئے گئے ہیں۔
امریکہ نے ایٹمی معاملے پر دوغلی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ آئی اے ای کی جانب سے متعدد بار اس بات کی تصدیق کے باوجود کہ ایران ایٹمی معاہدے پر عمل کر رہا ہے امریکہ ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل گیا جبکہ سعودی عرب کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ /۹۸۸/ ن