17 September 2019 - 11:27
News ID: 441300
فونت
ولادیمیر پوٹین :
روس کے صدر نے کہا ہے کہ ایرانی کوششوں سے وہاں دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی اور ایک موثر سیاسی حل ممکن ہوسکا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے ترکی کے صدر مقام انقرہ میں شام کے حوالے سے منعقدہ سربراہی کانفرنس کے موقع پر شام کے بحران کے حل میں ایران کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کوششوں سے وہاں دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی اور ایک موثر سیاسی حل ممکن ہوسکا۔

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے ایران کے کردار کی ایسے میں تعریف کی کہ جب امریکہ نے ایران کی دشمنی میں ایک بار پھر حقایق کو پس پشت ڈالتے ہوئے سعودی تیل کمپنیوں پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا پروپیگنڈہ شروع کیا جس کی ایران نے سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬