23 September 2019 - 10:28
News ID: 441346
فونت
دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے شہر ہیوسٹن کے این آر جی اسٹیڈیم میں امریکی صدر ٹرمپ اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندری مودی کے جلسے کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نےبڑی ریلی نکالی اور دنیا کی توجہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مظالم کی جانب کرنے کی کوشش کی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ٹوئٹر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر رنگ، نسل اورعمر سے تعلق رکھنے والے افراد سڑکوں پر نکلے اور کشمیر کی موجودہ صورتحال پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ڈرمز اٹھا رکھے تھے جو انہیں بجاتے ہوئے نعرے لگارہے تھے اور گاتے ہوئے اپنا پیغام اور احتجاج ریکارڈ کروا رہے تھے۔

خیال رہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیوسٹن میں این آر جے فٹ بال اسٹیڈیم میں ایک جلسے سے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی جانب سے 5 اگست 2015 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد دنیا بھر میں کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬