23 September 2019 - 22:35
News ID: 441353
فونت
آیت الله حکیم کے بیٹے:
آیت الله حکیم کے بیٹے نے حضرت زید(علیه السلام) کے قیام کو بہت سارے مسائل و مقاصد میں تحریک امام حسین(علیه السلام) کا تسلسل جانا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم کے بیٹے حجت الاسلام سید عزالدین حکیم نے حلیف القرآن اجلاس میں تقریر کے دوران جو شهر حلہ عراق میں واقع حضرت زید الشهید (علیه السلام) کے حرم مطهر منعقد ہوا ، کہا: حضرت زید الشهید (علیه السلام) کا قیام بہت سارے مسائل و مقاصد میں تحریک امام حسین (علیه السلام) کا تسلسل اور اہل بیت علیھم السلام کے شیعوں سے مربوط تھا ۔

انہوں نے عراقی عوام کو شیعت کا پرچم دار جانا اور کہا: عصر حاضر میں ملت عراق ، حسینی و زیدی دو تحریکوں کی پرچمدار ہیں ۔ عراقی شیعہ، محرم و اربعین میں اہل بیت علیھم السلام اور زائرین کی بہت خدمت کرتے ہیں اور دینی شعائر کے احیاء میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتے ۔

حرم زید الشهید علیه السلام کے متولی حجت الاسلام سید علاء آل یحیی موسوی نے بھی اس پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا: زید شهید (علیه السلام) کا قیام اپنے جد بزرگوار حضرت امام حسین (علیه السلام) کے قیام کا تسلسل تھا ، جیسا کہ نبی اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کی حدیث میں امام حسین (علیه السلام) کے سلسلہ میں نقل ہوا ہے کہ : «يَا حُسَيْنُ يَخْرُجُ مِنْ صُلْبِكَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ زَيْدٌ يَتَخَطَّى هُوَ وَ أَصْحَابُهُ يَوْمَ اَلْقِيَامَةِ رِقَابَ اَلنَّاسِ غُرّاً مُحَجَّلِينَ يَدْخُلُونَ اَلْجَنَّةَ بِلاَ حِسَابٍ.» (اے حسين!  تمھاری سلب سے زید نامی بچہ پیدا ہوگا کہ اس کا اور اس کے ساتھیوں کا چہرہ قیامت کے دن سورج کے مانند دمک رہا ہوگا اور وہ لوگوں کے سروں اور شانوں سے گزرتے ہوئے بغیر حساب و کتاب کے جنت میں داخل ہوں گے )

واضح رہے کہ مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم کے بیٹے حجت الاسلام سید عزالدین حکیم نے اس پروگرام کے ضمن میں حضرت زید (ع) کے حوالے سے لگی نمائش کی معاینہ کیا /۹۸۸ / ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬