23 September 2019 - 10:34
News ID: 441348
فونت
عراق کے صوبہ نجف کی سیکورٹی کونسل کے رکن جواد الغزالی نے کہا ہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر نجف اور کربلا شہروں میں ہر طرح کے ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کا سد باب کرنے کے لئے سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف کی سیکورٹی کونسل کے رکن جواد الغزالی نے کہا ہے کہ نجف اور کربلا شہروں میں داخل اور خارج ہو نے والے راستوں پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کردئے گئے ہیں جبکہ اربعین حسینی کے ایام میں ہر طرح کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی دیواریں بھی بنائی گئی ہیں -

اربعین حسینی کے موقع پر ہرسال عراق اور پوری دنیا سے کروڑوں کی تعداد میں زائرین کربلا پہنچتے ہیں - عراق سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ صوبہ کربلا کے سیکورٹی عہدیداروں نے کہا ہے کہ کربلا اور حلہ کے درمیان میں ہوئے حالیہ دہشت گردانہ دھماکے کے ذمہ دار دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

اس حملے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے - جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات عراقی ذرائع ابلاغ نے خبردی تھی حلہ اور کربلا کے راستے میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں تیرہ افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے -

دوسری جانب عراقی وزارت داخلہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ داعش کے چھے دہشت گردوں کو جن میں اس کا خطرناک اسنائپر بھی شامل ہے موصل کے مغرب میں گرفتار کرلیا گیا ہے -

عراق میں داعش کا قلع قمع کردئے جانے کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے کچھ عناصر اب بھی ملک کے مختلف علاقوں میں باقی رہ گئے ہیں جو وقفے وقفے سے عام شہریوں کو نشانہ بنایاکرتے ہیں تاہم ان باقی بچے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے عراقی سیکورٹی فورسز کی ارادۃ النصر نامی فوجی کارروائیاں جاری ہیں - /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬