30 September 2019 - 12:53
News ID: 441405
فونت
نجف اشرف کےامام جمعہ:
نجف اشرف کے امام جمعہ نے واضح طور سے کہا کہ علاقے کی اہم تبدیلیوں میں عراق اہم کردار ادا کررہا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے حسینیہ فاطمہ کبری (سلام الله علیها) میں ایک پروگرام سے خطاب میں بے روزگار جوانوں کو ماہانہ تنخواہ دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : عراق کوئی فقیر ملک نہیں بلکہ سرمایہ دار ملک ہے ، اس کے قدرتی وسائل زیادہ ہیں ، لہذا حکومت بے کار جوانوں کی ملازمت کے مسائل حل کرنے کی ذمہ دار ہے ۔

انہوں نے عراقی وزیر اعظم عادل عبد المهدی کے سعودیہ عربیہ کے سفر کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عراق علاقہ کی مشکلات حل کرنے میں کوشاں ہے اور عرب و عالمی معاشرہ میں اہم کردار رکھتا ہے ۔

نجف اشرف کےامام جمعہ نے واضح طور سے کہا : ہم جب تک لوگوں کو سیاسی اور دیگر میدانوں میں موجودگی کے شاہد ہوں گے دھشت گرد ٹولے ، داعش ، غاصب اور بعثیوں کی عراق میں کوئی حیثیت و مقام نہ ہوگا ۔

انہوں نے حضرت زید بن علی (علیه السلام) کے یوم شھادت کی تعزیت پیش اور اپ کی شجاعت و شخصیت پر روشنی ڈالی ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬