10 October 2019 - 22:12
News ID: 441444
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران :
دفترخارجہ کے ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی کاروائیوں سے حالات مزید کشیدہ ہوں گے اور انسانی اور مادی لحاظ سے بھی شدید نقصانات سامنے آئیں گے.

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کی سرزمین میں ترک فوج کی حالیہ کاروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکری اقدامات کسی مسئلے کا حل نہیں۔

دفترخارجہ کے ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی کاروائیوں سے حالات مزید کشیدہ ہوں گے اور انسانی اور مادی لحاظ سے بھی شدید نقصانات سامنے آئیں گے۔

اس بیان نے ترکی حملوں کے جلد خاتمے اور شامی سرزمین سے ترکی فوجیوں کے انخلا پر زور دیا ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ شام میں امریکی فورسز کی موجودگی غیر قانونی ہے اور امریکہ کو آناً فانا اس سرزمین سے اپنی فوجی فورسز کو باہر نکلنا ہوگا۔

اس بیان کا کہنا ہے کہ جیسا کہ اس سے پہلے ایران نے اعلان کردیا ہے ایران شام اور ترکی کے درمیان موجودہ کشیدگی کو دورکرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ فوجی اقدامات کے ساتھ مخالفت، شام کی علاقائی سالمیت، قومی حکمرانی پر احترام، دہشتگردوں سے مقابلہ کرنا اور قیام امن پر زور دیا اور کہا کہ آدنا معاہدہ شامی اور ترک مسائل کا سب سے بہترین حل ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬