21 October 2019 - 11:01
News ID: 441475
فونت
ایران کےجنوب مشرقی بارڈر میر جاوہ سے کربلائے معلی جانے کے لئے ایران میں داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کی تعداد میں بہتر فیصد اضافہ ہوا ہے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ادارہ راہداری کے سربراہ ایوب کرد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تیئیس اگست سے انیس اکتوبر تک میرجاوہ بارڈر سے ایک لاکھ نو ہزار آٹھ سو ترپن پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوئے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق باون ہزار سے زیادہ پاکستانی زائرین بسوں کے ذریعے اور ستاون ہزار چار سو سے زیادہ زائرین پیدل چل کر میر جاوہ بارڈر سے ایران میں داخل ہوئے۔ ایوب کرد نے بتایا کہ ان زائرین کو ایک ہزار تین سو چھے ایرانی بسوں کے ذریعے کربلا جانے کے لئے ایران کی مغربی سرحدوں تک پہنچایا گیا۔

اس سال اربعین حسینی کے موقع پر نجف اشرف سے کربلائے معلی تک ہونے والے ملین مارچ میں دنیا کے مختلف ممالک کے اٹھارہ ملین سے زیادہ زائرین نے شرکت کی ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬