22 October 2019 - 16:55
News ID: 441489
فونت
امریکی فوج کی 100 سے زائد بکتر بند گاڑیاں شامی سرزمین سے نکل کر عراق میں داخل ہو گئی ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی 100 سے زائد بکتر بند گاڑیاں شامی سرزمین سے نکل کر عراق میں داخل ہو گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی "ریوٹرز" کے مطابق امریکی گاڑیوں کا یہ قافلہ عراق و شام کی سرحد پر واقع "سحیلہ" ہائی وے جو عراقی صوبے "دہوک" میں واقع ہے، سے گزرتے ہوئے عراقی کردستان میں پہنچ گیا ہے جبکہ اس رپورٹ میں امریکی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ بیان نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کابینہ کے نئے وزیر دفاع مارک ایسپر نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا تھا کہ پینٹاگون کی رائے ہے کہ کچھ امریکی فوجیوں کو شام کے شمال مشرق میں واقع تیل کے کنووں کی حفاظت کیلئے تعینات کر دیا جائے تاکہ تیل کے وہ کنویں داعش کے ہاتھ نہ لگ پائیں، درحالیکہ ایک اور بیان میں مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ شام میں موجود تمام کے تمام 1000 امریکی فوجی شام سے نکل کر عراق کے مغربی حصے میں منتقل ہو جائیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬