رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سی سی پی او لاہور بی اے ناصر سے شیعہ علماء کونسل لاہور کے صدر قاسم علی قاسمی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے پر تعریفی شیلڈ پیش کی۔
اس موقع پر علامہ حافظ کاظم رضا نقوی اور توقیر حسین بابا بھی موجود تھے۔
سی سی پی او نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام اور چہلم کے موقع پر لاہور پولیس نے شہریوں بالخصوص عزاداروں کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے، شہریوں اور عزادار تنظیموں نے بھی پولیس کیساتھ بھرپور تعاون کیا۔
انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور ذاکرین نے بین العقائد ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کیا۔
شیعہ علماء کونسل کے وفد نے کہا کہ لاہور پولیس اپنے کمانڈر بی اے ناصر کی سربراہی میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کرکے عوام کی توقعات پر پورا اتری ہے۔/۹۸۸/ن