رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سعد حریری نے ملک میں مظاہروں کے آغاز کے بعد سے دوسری بار ٹی وی کے ذریعے مظاہرین سے خطاب بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ملک کو خطرات سے بچانے کی ہمیشہ کوشش کی ہے لیکن حالات اب بند گلی میں پہنچ گئے اور میں اپنا استعفی صدر مملکت کو پیش کرنے جارہا ہوں۔
سعد حریری کو پہلی بار دسمبر دوہزار سولہ میں ملک کا وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا۔
سعد حریری نے نومبر دوہزار سترہ میں دورہ سعودی عرب کے موقع پر یرغمال بھی بنالیا گیا اور انہوں نے اپنے استعفے کا اعلان کردیا تھا تاہم سعودی عرب سے نکلتے ہی استعفی واپس لے لیا تھا۔
مئی دوہزار اٹھارہ کے پارلیمانی انتخابات کے بعد سعد حریری کو ایک بار پھر کا بینہ بنانے کی دعوت دی گئی تھی اور آج سترہ ماہ بعد انہوں نے اپنے عہدیدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
لبنان میں سترہ اکتوبر سے حکومت کی مالیاتی پالیسیوں اور اقتصادی صورتحال کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔