03 January 2020 - 21:01
News ID: 441866
فونت
روس اور چین نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سپاہ قدس کے کمانڈر کی شہادت پر ایران کے عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ملت ایران کے سچے خادم تھے اور ان کی شہادت پر ملت ایران کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

روسی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیرمین کاسا چیف نے امریکی فوج کے دہشت گردانہ حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کی ایران کی جانب سے بہت جلد امریکیوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ادھر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی تعلقات میں طاقت کے استعمال کا شروع ہی سے مخالف رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کو جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر انتہائی تشویش ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬