رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی ادارے اسپیکٹیٹر انڈیکس نے بھارت کو دنیا بھر میں رہنے کے لیے بدترین خطرناک ملک قراردے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عالمی ادارے اسپیکٹیٹر انڈیکس نے 2019ء کیلئے دنیا بھر کے 20 خطرناک ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔
فہرست میں برازیل پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، نائیجریا تیسرے اور ارجنٹینا چوتھے نمبر پر ہیں۔
اسپیکٹیٹر انڈیکس کی فہرست میں بھارت دنیا بھر میں لوگوں کے رہنے کے لیے پانچویں نمبر پر بدترین خطرناک ملک قرارد یا گیاہے۔
فہرست میں پیرو چھٹے، کینیا ساتویں، یوکرائن آٹھویں، ترکی نویں اورکولمبیا دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ حیرت انگیز طور پر اسپیکٹیٹر انڈیکس کی فہرست میں برطانیہ 12 ویں اور امریکہ 16 ویں نمبر پر ہے۔ فہرست کے مطابق میکسیکو کو گیارہویں نمبر پر دنیا کا خطرناک ترین ملک قرردیا گیا ہے۔
تیرہویں نمبر پرمصر، چودھویں نمبرپر فلپائن، پندرہویں نمبر پر اٹلی، سترہویں پرانڈونیشیا، اٹھارہویں پر یونان، انیسویں پر کویت اور بیسویں نمبر پر تھائی لینڈ شامل ہے۔