02 February 2020 - 23:38
News ID: 442036
فونت
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی نے بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی بل کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی نے بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی بل کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے وفد نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے مذہب کے نام پر ظلم و تشدد کے حوالے سے منتعقدہ پروگرام میں بھارت کے شہریت ترمیمی بل کو بھارتی آئین اور عالمی انسانی قوانین کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔

ایمنسٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متنازع شہریت قانون مذہب کی بنیاد پر تعصب پر مبنی ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے نے خبردار کیا کہ بھارت پرامن مظاہرین کے لئے ایک خطرناک ملک بن گیا، کیونکہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پرامن طریقے سے حق مانگنے والوں کے خلاف سخت بیانات دے رہی ہے، جو قابلِ مذمت ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے متنازع شہریت قانون کے نام سے متعارف کرایا، حکومت بل کے خلاف بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگوں کے پرامن مظاہرے جاری ہیں۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی حکومت نے انتہاء پسند ہندووں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬