رسا نیوز ایجنسی کی روپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے شیطانی ٹرائیکا نے پوری دنیا کے امن کو داو پر لگا رکھا ہے۔مسلم ممالک کو اگر اپنی سالمیت اور بقا عزیز ہے تو انہیں چاہیے کہ امریکہ سمیت کسی بھی ملک کو اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کی قطعاََاجازت نہ دیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس صوبائی سیکریٹریٹ میں مختلف شیعہ قومیات کے وفود سے گفتگو میں کیا۔اس موقع پر آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس سمیت دیگر موجود تھے ۔
علامہ باقر عباس زیدی نے کہا 9 فروری نشترپارک میں ملت جعفریہ کاخطہ میں امریکی جارحیت اور امت مسلمہ کے عظیم ہیرو جنرل قاسم سلیمانی کے چہلم پر کئے جانے والا جلسہ تاریخی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی دوستی پر اترانے والے امریکہ کے ماضی کے کردار کو سامنے رکھیں۔ اس آستین کے سانپ نے مسلمانوں کو ہمیشہ دوست بن کر نقصان پہنچایا ہے۔ امریکہ سے یاری عالم اسلام سے غداری تصور کی جائے گی۔
انہوں نے کہا ایران کے اعلیٰ حکومتی عہدیدار حاج قاسم سلیمانی کو شہید کر کے امریکہ نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا راستہ ہموار کرنے کی احمقانہ کوشش کی ہے۔اس واقعہ کے بعد ایران کا ردعمل جرات مندانہ اورغیرت ایمانی سے لبریز تھا۔اگر امت مسلمہ اسی جرات کو اپنا ہتھیار بنا لے تو دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں کے خلاف کھڑا ہونے کی جرات نہیں کرے گی۔