24 February 2020 - 13:37
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442170
فونت
عسقلان میں صیہونی رہائشی والے علاقوں پر جو غزہ کی پٹی کے قریب ہے اسلامی مزاحمتی گروہوں نے ۲۰ راکٹ داغے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے خبری ذرائع نے کہا ہے کہ عسقلان میں صیہونی رہائشی والے علاقوں پر جو غزہ کی پٹی کے قریب ہے اسلامی مزاحمتی گروہوں نے ۲۰ راکٹ داغے۔

غزہ کی پٹی سے داغے جانے والے 20 راکٹوں میں سے 10 راکٹ صیہونی بستیوں میں گرے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی غزہ کے علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

واضح رہے کہ 6 فروری 2020 کو مقبوضہ بیت المقدس میں کار سوار فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں پر اس وقت گآڑی چڑھا دی تھی جب وہ ایک تقریب کے بعد جا رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کا تعلق اسرائیل کے جولانی بریگیڈ سے ہے۔

زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ایک فوجی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں