21 March 2020 - 15:45
News ID: 442349
فونت
ملتان پاکستان:
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ قرنطینہ سنٹر میں بعض فلیٹس میں صفائی کا ناقص انتظام ہے جسے فوری طور پر بہتر بنایا جائے، بعض فلیٹس میں بجلی غائب جس کی وجہ زائرین اور خاص طور پر فیملیز کو خاصی دشواری کا سامنا ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ ملتان میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا اور زائرین کے لواحقین سے ملاقاتیں بھی کیں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان نے علامہ اقتدار حسین نقوی کو زائرین کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا، اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی بھی موجود تھے۔

علامہ اقتدا رحسین نقوی کا کہنا تھا کہ زائرین کی جانب سے انتظامی معاملات پر شکایات موصول ہورہی ہیں جن کا ازالہ فوری طور پر ضروری ہے، علامہ اقتدار نقوی نے بتایا کہ قرنطینہ سنٹر میں بعض فلیٹس میں صفائی کا ناقص انتظام ہے جسے فوری طور پر بہتر بنایا جائے، بعض فلیٹس میں بجلی غائب جس کی وجہ زائرین اور خاص طور پر فیملیز کو خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لیے مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے نوجوان ہمہ وقت تیار ہیں، جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان کا کہنا تھا کہ آج پہلا دن تھا ہم ان مشکلات کو دور کررہے ہیں انشاء اللہ کل تک ہمارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ اُنہوں نے زائرین سے بھی درخواست کی کہ وہ بھی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور جو اصول و ضوابط بنائے گئے ہیں اُن پر عملدر آمد کریں۔/۹۸۸/ن

علامہ اقتدار نقوی کا قرنطینہ سنٹر کا دورہ، زائرین کی مشکلات حل کرنے کا مطالبہ

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬