08 April 2020 - 17:51
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442468
فونت
قم میں دفتر آیت اللہ شیخ یعقوبی و نمائندہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین شیخ ہادی کی جانب سے اور وائس آف پاکستان کی تعاون سے قم میں موجود غیر ایرانی طالبعلموں میں فری میڈیسن پیک تقسیم کیا گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی پوررٹ کے مطابق، قم میں دفتر آیت اللہ شیخ یعقوبی و نمائندہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین شیخ ہادی کی جانب سے اور وائس آف پاکستان کی تعاون سے قم میں موجود غیر ایرانی طالب علموں میں فری میڈیسن پیک تقسیم کیا گیا۔

پاکستان میں آیت اللہ شیخ یعقوبی کے نمائندہ علامہ شیخ ہادی حسین کے مطابق آج ۲۵۰ طالب علموں میں خصوصی میڈیسن پیک تقسیم کیا جس میں مختلف چیزیں شامل ہیں۔

علامہ ہادی نے کہا کہ اس وقت لوگوں کی خدمت کرنا دینی فریضہ اورعظیم سعادت ہے، اور آج کی اس مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایران کے ساتھ ہے۔

انھوں نے کہا کہ بارگاہ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ پروردگار تمام عالم اسلام اور عالم انسانیت میں جو بھی اس مرض میں مبتلاء ہے جلد از جلد اس عظیم اور پر برکت مہینہ و امام زمان عجل کے صدقہ میں انکو شفاء اور سلامتی عطا فرمائے اور اس بیماری سے محفوظ رکھے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں